بجلی کی لٹکتی تاریں ایک اور معصوم کی جان لےگئیں

 بجلی کی لٹکتی تاریں ایک اور معصوم کی جان لےگئیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :   لاہور کے علاقےٹھوکر نیاز بیگ میں چار سالہ معصوم بچہ بجلی کی لٹکتی تاروں سے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق چار سالہ بچے حسنین ارشاد کو گھر کی چھت پر کھیلتے ہوئے کرنٹ لگا، لیسکو کی 11 کے وی تاری‍ں گھر کی چھت کے ساتھ تھیں جسکی وجہ سے دیوار میں بھی کرنٹ آگیا۔بچے کو تشویشناک حالت میں چلڈرن ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔معصوم بچے کی ہلاکت پر اہل علاقہ نے لیسکو کے خلاف شدید احتجاج کیا ، لوگوں کا کہنا تھا کہ متعدد بار شکایات کی گئیں مگر خطرناک لٹکتی تاروں کو ہٹایا نہیں گیا، تاریں گھروں کی دیواروں کے ساتھ لگی ہیں ، بارش کے باعث دیواروں میں بھی کرنٹ آجاتا ہے۔

احتجاجی مظاہرین نے مزید کہا کہ شکایات کے باوجود تاریں نہ ہٹانا لیسکو کی غفلت ہے جس کے نتیجے میں معصوم بچے کی جان چلی گئی ہے، بچے کی ہلاکت کا ذمہ دار ایس ڈی او اور لیسکو عملہ ہے۔

Ansa Awais

Content Writer