شادی کی تقریب میں افسوسناک واقعہ

شادی کی تقریب میں افسوسناک واقعہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42)لاہورکے علاقے گرین ٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی وجہ خوشیاں غم میں تبدیل ہوگئیں، فائرنگ کی زد میں آکر 22 سال کا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔شکیل کی کمرمیں گولی لگی۔ جناح ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبرنہ ہوسکا۔

 تفصیلات کے مطابق گرین ٹائون کے علاقے میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کی گئی،ہوائی فائرنگ کی زد میں آکر 22 سالہ  نوجوان جاں بحق ہوگیا،شکیل نامی نوجوان شادی کی تقریب میں موجود تھا،ہوائی فائرنگ کے دوران ایک گولی شکیل کی کمر پر لگی، زخمی حالت میں شکیل کو جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا،واقعے گرین ٹائون کے علاقے باگڑیاں کے قریب پیش آیا، وقوعہ کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی۔

 صوبائی دارالحکومت میں ہوائی فائرنگ کرنے کے واقعات میں کمی کی بجائے اضافہ ہورہا ہے،گزشتہ کئی برسوں سے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اسلحہ کی نمائش یا اسے غیر قانونی طور پر رکھنے کی سخت پابندی ہے لیکن عموما رات کے وقت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری شادی بیاہ کی تقریب میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی آوازیں سنی جاتی ہیں جس سے شہریوں میں خوف وہراس پیدا ہوجاتا ہے۔ان عوامل کے نتیجے میں رونما ہونے والے حادثات کی خبریں نظر تو آتی ہیں لیکن ارباب اختیار خصوصا پولیس، ڈولفن فورس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

 نوجوان نسل میں ہوائی فائرنگ کرکے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرنا ٹرینڈ بن چکا ہے۔ اس کے باوجود اکثر پولیس اہلکار اس کا نوٹس نہیں لیتے یا اس وقت کارروائی کرتے ہیں جب فائرنگ سے قیمی جان کا ضیاع ہوجاتا ہے۔

شہریوں کا کہناتھا کہ ہوائی فائرنگ کر نےوالوں کےخلاف پولیس کو سخت سے سخت کارروائی کرنی چاہیے مگرپولیس ہے کہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer