18سال سےکم عمر کی شادی کرانے پر 3 سال قید بامشقت ، 2لاکھ جرمانہ ہوگا

18سال سےکم عمر کی شادی کرانے پر 3 سال قید بامشقت ، 2لاکھ جرمانہ ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: نکاح خواں ،والدین اور گارڈین ہوجائیں ہوشیار ، 18سال سےکم عمر کی شادی کرانے پر 3 سال قید بامشقت جبکہ 2لاکھ جرمانہ ہوگا۔
چیئرپرسن چائلڈپروٹیکشن بیورو کا کہنا ہے کہ نکاح خواہ شناختی کارڈ دیکھنے کا پابند ہوگا۔خلاف ورزی کی صورت میں والدین، سر پرست اور نکاح خواہ کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔کم عمری کی شادی کے بل کیلئےخصوصی کمیٹی قائم کردی گئی ہے جس کے لیے سپیکرپنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان خصوصی کمیٹی تشکیل دیں گے۔ہوم ڈیپارٹمنٹ، لا ڈیپارٹمنٹ چائلڈ پروٹیکشن بیورو، ارکان اسمبلی بھی شامل ہوں گے۔
کمیٹی کی منظوری کے بعد بل کابینہ میں جائے گا اور پھر کابینہ کی منظوری کے بعد بل پنجاب اسمبلی سے منظور کرایا جائے گا۔