لاہور:سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار

لاہور:سسرالیوں کے گھر فائرنگ کر کے ساس کو قتل کرنے والا ملزم 18 سال بعد گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری: جنوبی چھاونی انویسٹی گیشن پولیس نے سسرالیوں کے گھر فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق انچارج انویسٹی گیشن پولیس جنوبی چھاؤنی وقاص رفیق نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے 18سال سے قتل اور اقتدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم پرویز کوضلع چکوال سےگرفتار کر لیا۔گرفتار ملزم 2006میں بیوی کی ناراضگی کی وجہ سے سسرالیوں کے گھر شدید فائرنگ کرکے فرار ہو گیا تھا،جس کے نتیجہ میں اس کی بیوی رقیہ،سسر امانت علی اور سالہ عمران شدید زخمی جبکہ ملزم کی ساس غلام فاطمہ ہلاک ہو گئی تھی۔انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔