وزیر اعلیٰ مریم نواز  نےچلڈرن ہسپتال  میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کر دیا، نیا آئی سی یو یونٹ بنا نے کا اعلان

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راؤ دلشاد)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےچلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا مریم نواز نے ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیا،، چلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنا نے کا اعلان بھی کیا اسلامک (ایڈ) یو کےاوریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکے درمیان کالج بلاک کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت بھی کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے چلڈرن ہسپتال میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح کیاچلڈرن ہسپتال میں نیا آئی سی یو یونٹ بنا نے کا اعلان بھی کیا کہ اسلامک (ایڈ) یو کے اوریونیورسٹی آف چائلڈ ہیلتھ سائنسزکے درمیان کالج بلاک کے قیام کے لیے ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کی، چلڈرن ہسپتال آئی سی یو کے فنڈڑ کے اجرا اور جلد تکمیل کی ہدایت جاری کر دیں۔
ڈویژنل ہیڈ کوارٹر پر چلڈرن ہسپتال بنانے اور چلڈرن ہسپتال لاہور سے لنک کرنے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا مریم نواز نےصوبائی وزرا کو روزانہ ہسپتال کا وزٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دیں مریم نواز نے ڈے کئیر سنٹر کا دورہ کیا اور دستیاب سہولتوں کا جائزہ لیا۔
وزیر اعلیٰ نے ہسپتال کے وارڈ دورے کے دوران ننھے بچوں کو پیار کیا ، جلد صحت یابی کی دعائیں مریض بچوں کے والدین سے ملاقات ، ایم ایس کو مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت جاری کیں۔
وزیر اعلی نے ڈاکٹر اور نرسوں سے بات چیت کی اور انکی تجاویز سنیں ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے مریم نواز کو ہسپتال کے لیے بلاک کی تعمیر کے حوالے سے بریفگ بھی دی گئی ۔نئےکالج بلاک میں میڈیکل سٹوڈنٹس کو چلڈرن ہیلتھ سے متعلق تعلیم اور ریسرچ کی سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔