جیل یا رہائی، عدالت نے راناثناءاللہ کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا

جیل یا رہائی، عدالت نے راناثناءاللہ کی قسمت کا فیصلہ سنا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس نے منشیات کیس میں سابق وزیر قانون رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی، جبکہ دیگر پانچ ملزمان کی عبوری ضمانتیں منظور کرلی گئیں۔

سپیشل جج اینٹی نارکوٹکس کی عدالت میں (ن) لیگی رہنما رانا ثناءاللہ اور دیگر پانچ ملزمان نے ہیروئن کیس میں درخواست ضمانت دائر کی، عدالت میں دیگر ملزمان کی طرف سے فرہاد علی شاہ ایڈووکیٹ نے جبکہ رانا ثناء اللہ کے وکیل زاہد حسین بخاری اور اعظم نذیر تارڑ ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔

عدالت نے وکلاء کے دلائل کے بعد رانا ثناءاللہ کی درخواست ضمانت خارج کر دی جبکہ دیگر پانچ ملزمان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں دو دو لاکھ کے ضمانت نامے داخل کرانے کا حکم دیا، فیصلے کے بعد رانا ثناء اللہ کے وکلاء کا کہنا تھاکہ عدالت نے رانا ثناءاللہ کی ضمانت کیس گراؤنڈ پر خارج کی ہے۔

درخواست ضمانتوں کی سماعت کے موقع پر رانا ثناءاللہ کی اہلیہ بھی عدالت میں موجود تھیں، رانا ثناءاللہ کی ضمانت خارج ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ وہ ہائیکورٹ جائیں گی، خوشی ہوئی کہ دیگر افراد کی تو ضمانت ہوئی۔

Sughra Afzal

Content Writer