ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سپورٹس انسٹرکٹرز کیلئے یونیفارم لازمی کردیا

محکمہ سکول ایجوکیشن نے سپورٹس انسٹرکٹرز کیلئے یونیفارم لازمی کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سرکاری سکولوں میں کھیلوں کے فروغ کیلئے فزیکل ایجوکیشن ٹیچر سپورٹس یونیفارم میں ڈیوٹی دیں گے، ٹریک سوٹ سکول کی جانب سے فراہم کیا جائے گا جس پر سکول کا نام بھی پرنٹ ہوگا۔

پنجاب بھر کے پچاس ہزار سرکاری سکولوں میں کھیلوں کی بحالی کے لیے اقدامات، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کیلئے سپورٹس یونیفارم میں ڈیوٹی دینا لازمی قرار دے دیا۔ فزیکل ایجوکیشن ٹیچرز کو سپورٹس یونیفارم سکول کی جانب سے فراہم کیا جائے گا، ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن نے پنجاب بھر کے سکول سربراہان کو پی ای ٹیز کو فوری یونیفارم فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

سکول حکام کیلئے ٹریک سوٹ پر سکول کا نام پرنٹ کرانا لازمی ہوگا، کھیلوں میں حصہ لینے والے طلباء کو بھی ٹریک سوٹ فراہم کیے جائیں، ڈی پی آئی سکینڈری نے صوبہ بھر کے سی ای اوز کو احکامات پر عملدرآمد کیلئے مراسلہ جاری کردیا۔

Shazia Bashir

Content Writer