ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کے5 سرکاری سکولوں کے سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری

لاہور کے5 سرکاری سکولوں کے سربراہان کو شوکاز نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نےلاہور کے پانچ سرکاری سکولوں کے سربراہان کو ناقص کارکردگی پر شوکاز نوٹس جاری کر دیئے۔

مذکورہ سکولوں میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول قلندرپورہ اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوٹلی پیر عبدالرحمان شامل ہیں، دیگر سکولوں میں گورنمنٹ گرلزہائی سکول برانڈتھ روڈ،گورنمنٹ گرلزہائی سکول جوڑے پل اور گورنمنٹ ہائی سکول ہربنس پورہ کے نام شامل ہیں، سکول سربراہان کو نان سیلری بجٹ میں خوردبرد،حاضری رجسٹر کا ریکارڈ مرتب نہ کرنے اور تعلیمی معیار کو بہتر نہ کرنے پر شوکاز جاری کیے گئے ہیں۔

 سی ای او ایجوکیشن نے مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ کی رپورٹ پر پانچوں سکول سربراہان کو 26 ستمبر کو طلب کرلیاہے، پرویز اخترخان کا کہنا ہے کہ غیرتسلی بخش جواب پر متعلقہ سکول سربراہان کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کیجائےگی۔

Sughra Afzal

Content Writer