افشاں رضوان: پاکستان کے مختلف شہروں میں دیوالی کا تہوار ہندو برادری کی جانب سے روایتی مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
لاہور کے راوی روڈ کرشنا مندر میں دیوالی کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔
مندر کو دیوں سے سجایا گیا ہے جبکہ عقیدت مندوں کی جانب سے مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ رات کے وقت پھلجھڑیاں اور پٹاخے جلانے کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔
ہندو برادری کے افراد نے اس موقع پر نئے کپڑے پہنے، ایک دوسرے کو دیوالی کی مبارکباد دی اور خوشیاں بانٹیں۔
مندر کے پنڈت کاشی رام کے مطابق، "دیوالی ہندو مذہب میں خوشی اور روشنی کی علامت ہے، جو نیکی کی بدی پر فتح کی یاد دلاتی ہے۔"
انہوں نے بتایا کہ رات کے وقت مرکزی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں مذہبی رسومات ادا کی جائیں گی۔
پنڈت کاشی رام نے کہا کہ"آج کے دن ہم نے پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی ہے۔"