"موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں "

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے، موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں۔   

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا سامنا ہے۔ موجودہ حالات میں احتجاجی سیاست کا کوئی جواز نہیں، یہ وقت قوم کو یکجا کرنے کا ہے۔ وطن کی مٹی ہم سے اتحاد اور یگانگت کا مطالبہ کر رہی ہے۔ پاک دھرتی کے اس قرض کو اتارنے کے لئے سب کو ایک ہونا پڑے گا۔ سیاسی قوتوں پر بھی اس قرض کی ادائیگی کی بھاری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ جوش نہیں بلکہ ہوش کی راہ پر چلنے کی ضرورت ہے۔ قوم کی خوشحالی کیلئے منفی سیاست سے قطع تعلق کرنا ہوگا۔ ترقی کا واحد راستہ ملک میں استحکام، اتحاد اور اتفاق میں ہے۔