ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے سٹوڈنٹس پر بڑی پابندی عائد

پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کے موبائل استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔

سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں کے سٹوڈنٹس پر بڑی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : محکمہ اسکول ایجوکیشن نے پنجاب کے سرکاری اور پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ 

محکمہ اسکول ایجوکیشن نے تمام ایجوکیشن اتھارٹیز کے سربراہان کو مراسلہ جاری کردیا، جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ فوری طور پر اسکولوں میں موبائل استعمال کی پابندی پر عملدرآمد کروایا جائے۔

جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سٹوڈنٹس کو نصابی سرگرمیوں میں شرکت کی ترغیب دیں۔شخصیت کی ڈیولپمنٹ والی سرگرمیوں میں سٹوڈنٹس کی شرکت کو یقینی بنائیں۔