ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں، کروڑوں کے جرمانے

پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں، کروڑوں کے جرمانے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پی ٹی اے کی ٹیلی کام کمپنیوں کی ناقص سروس پر کارروائیاں جاری ہیں، گزشتہ 5 برس میں ٹیلی کام کمپنیوں کو غیر معیاری سروس پر  6 کروڑ 89 لاکھ روپے کے جرمانے کیے گئے۔

ملک بھر میں موبائل فون سروس متاثر ہونے اور انٹرنیٹ مسائل کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ 

دستاویز کے مطابق ملک بھر کی 9 ہزار موبائل سائٹس نیٹ ورک دستیابی کے مسائل کا شکار ہیں، طویل لوڈشیڈنگ اور رائٹ آف وے مسائل سے نیٹ ورک دستیابی متاثر ہیں۔ تجارتی بجلی کی محدود رسائی، چوری اور تخریب کاری کے واقعات کی وجہ سے بھی نیٹ ورک متاثر ہیں۔ کے پی، بلوچستان اور جی بی میں سروس کا معیار خطرناک حد تک گر گیا ہے۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ آپریٹرز کے دعوؤں کے باوجود نیٹ ورک دستیابی لائسنس معیار تک نہیں پہنچ سکی ہے۔ 

پہلی ششماہی میں پی ٹی اے کو سروس سے متعلق 8 ہزار سے زائد شکایات ملیں جس میں سے 99.17 فیصد شکایات حل کی گئیں۔

دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ پی ٹی اے کے جرمانے سے متعلق 11 کیس تاحال عدالتوں میں زیرِ سماعت ہیں۔