ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ

لاہور: فضائی آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  افشاں رضوان: لاہور کی فضا مسلسل آلودہ رہنے کے باعث انسانی صحت کیلئے خطرناک قرار دی گئی ہے۔

شہر میں ایئر کوالٹی انڈیکس 205 ریکارڈ کیا گیا جبکہ لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر برقرار ہے۔

شہر کے مختلف علاقوں میں آلودگی کی سنگین صورتحال برقرار ہے۔ سول سیکرٹریٹ میں ایئر کوالٹی 738، شالیمار میں 515، برکی روڈ پر 510، صدر کینٹ میں 362، علامہ اقبال ٹاؤن میں 241 جبکہ ڈی ایچ اے میں 186 ریکارڈ کی گئی۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کا موجودہ درجہ حرارت 16 ڈگری سینٹی گریڈ ہے، جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 12 اور زیادہ سے زیادہ 25 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔ شہر میں 2 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ شدید آلودگی کے باعث شہری سانس، آنکھوں اور جلد کی مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں، اس لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ضروری ہے۔