ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ارشد ندیم نےاسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا

Arshad Nadim, Islamic Solidarity Games, Riaz, Gold Medal
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پاکستان کے جیولن تھرو ایتھلیٹ ارشد ندیم نےاسلامک سالیڈیریٹی گیمز میں جیولین تھرو میں گولڈ میڈل جیت لیا۔
  اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو  ایونٹ میں پاکستان کے ارشد ندیم نے گولڈ میڈل اور   یاسر سلطان نے سلور میڈل جیت لیا۔

 اسلامک سالیڈیریٹی گیمز سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہو رہی ہیں۔

اسلامک سالیڈیریٹی گیمز کے جیولن تھرو مقابلے میں پاکستان کے ارشد ندیم اور یاسر سلطان شامل ہیں۔آج جیولین تھرو ایونٹ کے فائنل میں ارشد ندیم کی پہلی تھرو 75.44 میٹر ، دوسری تھرو 83.05 میٹر ، تیسری تھرو  82.48 میٹر  جبکہ  چوتھی تھرو   77.06 میٹر کی رہی۔ یہ تھروز ایونت میں گولڈ میڈل جیتنے کے لئے کافی ثابت ہوئیں۔ 

 ارشد ندیم نے83.05 میٹر  تھرو کےساتھ گولڈ میڈل جیتا جبکہ یاسر سلطان نے76.04 تھرو کے ساتھ چاندی کا تمغہ جیتا۔

نائیجریا کے سیموئل ایڈمز 76.01 کی تھرو کےساتھ برانز میڈل  کے حقدار قرار پائے۔

ارشد ندیم کی یہ پرفارمنس ان کی عروج کی پرفارمنس سے لگ بھگ دس میٹر نیچے تھی لیکن اسلامی ممالک کے ایتھلیٹس میں سب سے اوپر وہی نظر آئے۔ اس سے پہلے وہ ورلڈ چیمپئین شپ مین ایک یورپی ایتھلیٹ سے ہار گئے تھے۔