انضمام الحق کی بیٹی کی دعوت ولیمہ، اسٹار کرکٹرز کی بیگمات کے ساتھ تصاویر وائرل

انضمام الحق کی بیٹی کی دعوت ولیمہ، اسٹار کرکٹرز کی بیگمات کے ساتھ تصاویر وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کی صاحبزادی کی تقریب ولیمہ میں کھلاڑیوں نے بیگمات کے ساتھ شرکت کرکے چارچاند لگا دیے۔

انضمام الحق کی صاحبزادی کی شادی کی تقریبات سرگودھا میں ہوئی تھیں جس کے بعد گزشتہ رات لاہورمیں ولیمہ کا انعقاد کیا گیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم، شاہین آفریدی،امام الحق، شعیب اختر،شاہدآفریدی، وہاب ریاض، مشتاق احمد سمیت دیگر نے تقریب میں شرکت کی۔

محمد حفیظ ، وقاریونس ، مصباح الحق ، عمراکمل ، معین خان اپنی اپنی بیگمات کے ساتھ تصاویرمیں جگمگاتے نظرآئے۔ویڈیوزاور تصاویرکوسراہتے ہوئے صارفین نے خوب تعریفی تبصرے کیے۔

تقریب کی خاص بات پس منظرمیں مقبول ترین تُرک ڈرامہ سیریل ’ارطغرل غازی‘ کے میوزک کے علاوہ ’سُن ونجلی سی مٹھڑی تان وے ’ جیسے مقبول پنجابی گیتوں کی دھنیں بجنا تھی۔اس سے قبل سرگودھا میں ہونے والی مہندی کی تقریب میں گھوڑا ڈانس کا اہتمام بھی کیا گیا تھا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر