ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ 9 مئی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیسز، جیل ٹرائل کی سماعت ملتوی

سانحہ 9 مئی جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیسز، جیل ٹرائل کی سماعت ملتوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: سانحہ 9 مئی کے دوران جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور حملہ کیسز کے جیل ٹرائل کی کارروائی کوٹ لکھپت جیل میں ہوئی۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مقدمات کی سماعت کرتے ہوئے ٹرائل کی کارروائی 10 جون تک ملتوی کر دی اور گواہان کو شہادت ریکارڈ کرانے کیلئے طلب کر لیا عدالتی عملے نے برضمانت اور زیر حراست ملزمان کی حاضری مکمل کی۔ زیر حراست ملزمان میں یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، اعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید شامل تھے۔

مقدمات میں صنم جاوید، عالیہ حمزہ، طیبہ راجہ، خدیجہ شاہ اور روبینہ جمیل بھی نامزد ملزمان میں شامل ہیں ملزمان کی جانب سے رانا مدثر عمر اور میاں علی عمار ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔

استغاثہ کے مطابق جناح ہاؤس حملہ کیس میں 200 سے زائد ملزمان نامزد ہیں جبکہ ملزمان پر کارکنان کو 9 مئی کے فسادات اور ہنگامہ آرائی پر اکسانے کا الزام ہے۔