محمد اویس :کراچی سمیت ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرا دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بجلی 1 روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست جمع کرائی گئی ہے، جس پر نیپرا نے 2 جون کو سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
بجلی کی قیمت میں اضافہ اپریل 2026 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی مد میں مانگا گیا ہے، جبکہ اس کے اطلاق کا امکان آئندہ ماہ جون کے بجلی بلوں میں کیے جانے کا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل مارچ کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی ایک پیسہ فی یونٹ سستی کی گئی تھی، جس کا اطلاق مئی کے بلوں میں کیا گیا تھا۔
اگر موجودہ درخواست منظور ہو جاتی ہے تو صارفین کو آئندہ ماہ بجلی کے بلوں میں مزید بوجھ کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔