جنید ریاض: پنجاب میں آؤٹ سورس کیے گئے سکولوں کی تعلیمی کارکردگی جانچنے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن نے اسیسمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کوالٹی اشورنس ٹیسٹ نہیں بلکہ طلبہ کی تعلیمی استعداد جانچنے کیلئے اسیسمنٹ ہوگی۔
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کے مطابق سکولوں کی تعلیمی کارکردگی جانچنے کیلئے 21 مئی کو طلبا کا ٹیسٹ لیا جائے گا،اسیسمنٹ کے تعلیمی نتائج کی بنیاد پر آؤٹ سورس سکولوں کی فنڈنگ سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے
پنجاب بھر میں 17 ہزار سکولوں میں منتخب طلبا کی اسیسمنٹ کی جائے گی۔اس مقصد کیلئے پنجاب کے تقریباً 17 ہزار سکولوں میں منتخب طلبہ کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ تمام ایک ہی دن میں تمام آؤٹ سورس سکولوں کا ٹیسٹ لیا جائے گا،
محکمہ سکول ایجوکیشن نے تمام اتھارٹیز کو ہدایات جاری کردیں گئی ہیں،۔ اسیسمنٹ بیسڈ ایکٹیویٹی (SBA) کا انعقاد پنجاب ایجوکیشن کریکولم ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے کیا جائے گا۔
مزید برآں پنجاب کے 36 اضلاع میں ایجوکیشن اتھارٹی کے افسران اسیسمنٹ کے عمل کی نگرانی کریں گے ۔