ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معرکہ حق کی شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جنرل سید  عاصم منیر کا حق تھا؛ وزیرداخلہ محسن نقوی 

معرکہ حق کی شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جنرل سید  عاصم منیر کا حق تھا؛ وزیرداخلہ محسن نقوی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی 

وزیرداخلہ محسن نقوی کا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار  کیا ،  محسن نقوی نے کہا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے محنت۔ صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ معرکہ حق کی شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جنرل سید  عاصم منیر کا حق تھا۔جنرل سید عاصم منیر  کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سیکھایا۔ قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اس کا کریڈٹ جنرل سید عاصم منیر کو جاتا ہے۔جرات۔ شجاعت۔ تدبر۔ حکمت اور دانش  کا جو مظاہرہ جنرل سید عاصم منیر نے  دکھایا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی۔یقین ہے کہ جنرل سید عاصم منیرکی قیادت میں پاک فوج نئی بلندیوں تک جائے گی۔ جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج کی مزید کامیابیوں اور کامرانیوں کے لئے دعا گو ہوں۔