ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم تکبیر ؛ ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

یوم تکبیر ؛ ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: یوم تکبیر کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا 

وفاقی حکومت کے چھٹیوں کے گزٹ کے مطابق یوم تکیبر 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے 

وفاقی حکومت نے گزشہ سال 28 مئی کو عام تعطیلات کی فہرست میں شامل کیا تھا، یوم تکبیر پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔

قبل ازیں سندھ حکومت نے بدھ 28 مئی کو عام تعطیل کا اعلان کیا تھا، نوٹیفکیشن کے مطابق یوم تکبیر پر 28 مئی کو سرکاری و نجی اداروں میں تعطیل ہوگی۔

واضح رہے کہ پاکستان نے بھارت کے ایٹمی دھماکوں کا جواب 28 مئی 1998 کو چاغی میں دھماکوں کے ذریعے دیا تھا۔ 27 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی جبکہ دنیا کی 7ویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا اور اس دن کو تمام پاکستانی ’یوم تکبیر‘ کے نام سے یاد کرتے ہیں۔