وسیم احمد :پاکستان کرکٹ بورڈ (PCB) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں۔ دونوں بورڈز کے درمیان حالیہ بات چیت میں باہمی سیریز، شیڈول، اور کرکٹ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق رائے ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم سیریز کھیلنے پاکستان کے دورے پر آئے گی۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سےبی سی بی چیئرمین نازملعابدین کی ملاقات میں فیصلہ ہوا۔چیئرمین پی سی بی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے صدر فاروق احمد سے بھی ملاقات کی۔بنگلہ دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہنا تھا کہ تینوں میچ لاہور میں کھیلے جائیں گے، چیئرمین پی سی بی کا دورہ پاکستان فائنل کرنے پر چیئرمین بی سی بی سے اظہار تشکر کیا۔
ذرائع کے مطابق بھارتی پروپیگنڈا کے باعث بنگلہ دیش ٹیم ممبران نے پہلے پاکستان نہ جانے کا فیصلہ کرلیا تھا۔چیئرمین پی سی بی محسن نقوی آج خصوصی طور پر ایک روزہ دورے پر دبئی پہنچے۔محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور صدر سے ملاقاتیں کیں۔کئی گھنٹے طویل مذاکرات کے بعد محسن نقوی نے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کو قائل کیا۔