ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعلیٰ پنجاب کا فرانزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے الحاق، جلد تکمیل اور بہترین آلات فراہم کرنیکا حکم

 وزیر اعلیٰ پنجاب کا فرانزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے الحاق، جلد تکمیل اور بہترین آلات فراہم کرنیکا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فرانزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے الحاق، جلد تکمیل اور بہترین آلات فراہم کرنے کا حکم دے دیا ۔

ڈیپارٹمنٹل لیبز کو پی اے ایف ڈی اے کے تحت سنٹر لائز کرنے کا اصولی فیصلہ،پی اے ایف ڈی اے پراجیکٹ کی جلد تکمیل اور فعال کرنے کا حکم

 وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی ہیڈ کوارٹرکادورہ کیا، جہاں انہیں پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ڈی جی پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی ڈاکٹر محمد امجد نے افعال کار سے آگاہ کیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے فرانزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے منسلک کرنے کا حکم دیا اور کہا کہ نجی اور سرکاری یونیورسٹیوں میں فرانزک سائنس کے زیر تعلیم طلبہ کی ٹریننگ اور انٹرن شپ کرائی جائے گی، مریم نواز نے فرانزک ٹریننگ لیب کی جلد تکمیل اور بہترین آلات فراہم کرنے کابھی حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے ڈی جی خان میں ایویڈنس سنٹر فعال کرنے کی ہدایت کی۔ہر ڈیپارٹمنٹ کی لیب کو پی اے ایف ڈی اے کے تحت سنٹر لائز کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔پی اے ایف ڈی اے پراجیکٹ کی جلد تکمیل اور فعال کرنے کا حکم بھی دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب کاپنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کادورہ 

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی کادورہ  کیا اور آٹو میٹڈ فنگر پرنٹ سسٹم کا معائنہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اسلحہ اور ایمونیشن کی شناخت کے آٹو میٹڈ بیلسٹک سسٹم کا مشاہدہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کو پولی گراف ایگزامینیشن کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا گیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ڈی این اے سیرالوجی میں کروموسوم کی نشاندھی کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز نے جینٹک اینلائزر مشین کا بھی مشاہدہ کیا۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو بریفنگ میں بتایاگیا کہ فرانزک ایجنسی پورے پاکستان کو خدمات فراہم کر رہی ہے۔ پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی سٹیلائٹ سٹیشن کے زریعے کرائم سین مانیٹر کررہی ہے۔ پنجاب فرنزک سائنس ایجنسی 14-ڈسپلن کے فرانزک ٹیسٹ کررہی ہے۔سینٹر پرویز رشید، سینئر منسٹر مریم اورنگزیب، ایم پی اے ثانیہ عاشق،چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ اور دیگر متعلقہ حکام اس موقع پر موجود تھے ۔