ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا بھر میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریبات کا انعقاد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  تاجکستان، آزربائیجان، افریقہ، جرمنی، ترکیہ، روس , ناروے، بیلجیم، نیدرلینڈز  اور برطانیہ میں  پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ 

 تاجکستان میں پاکستان ایمبیسی کے سامنے شرکاء نے پاک افواج سے اظہار یکجہتی کی۔  آزربائیجان کے ایک مقامی ریسٹورنٹ میں پاک افواج سے اظہار یکجہتی کے لئے ایک بڑی تقریب کی گئی۔ افریقہ میں بھی استحکام پاکستان سے متعلق تقریبات عروج پر ہیں۔ 

 جرمنی میں بھی عوام پاک فوج سے یکجہتی کے لئے تقریبات کا انعقاد کیا گیا، اور پاک فوج پر ہوئے حالیہ ناگوار حملوں کی شدید مذمت کی گئی،  جرمنی کے شہر برلن میں تقریبات کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا کمپین کا بھی انعقاد کیا گیا۔ 

برادر ملک ترکیہ میں بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لئے سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ سیمینار میں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی، پاکستان میں ہونے والے 9 مئی کے واقعات کی شدید مذمت کی گئی۔ سیمینار میں طلباء نے کہا کہ پاکستان کی افواج اس کی دشمنوں کے خلاف دیوار ہیں۔

 برطانوی شہر لندن میں مذہبی رہنمائوں کی طرف سے استحکام پاکستان کا پیغام دیا گیا۔  قاضی عبدالعزیز چشتی، مرکزی سیکرٹری جماعت اہلسنت نے کمیونٹی ممبران تک استحکم پاکستان کا پیغام پہنچایا جسے بعد میں اخبارات میں بھی شائع کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج دہشت گردوں کے خلاف ایک ڈھال ہے اور فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی ہمارے ایمان کا حصہ ہے۔

 نیدرلینڈ میں بھی بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے پاک فوج سے اظہار یکجہتی کا پر جوش جذبہ دکھایا، شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے۔ آسلو اور برسلز میں بھی پاک فوج سے یکجہتی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا،  استحکام پاکستان کا پیغام پوری دنیا میں عیاں کیا گیا۔

روس میں استحکام پاکستان کے سلسلے میں پاک فوج سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا گیا، پاک افواج پر ہونے والے حملوں کی شدید مذمت کی گئی اور ان کے حق میں نعرے لگائے گئے۔ شرکاء کی جانب سے یہ مطالبہ کیا گیا کے پاک فوج کو نقصان پہنچانے یا اس کی سازش کرنے والوں پر بھی سخت سے سخت کارروائی کی جائے.

Bilal Arshad

Content Writer