سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ درج

 سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ درج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

مانیٹرنگ ڈیسک: ژوب میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کے قافلے پر خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

مقدمہ انسداد دہشت گردی، اقدام قتل اور ایکسپلوسیو  ایکٹ کے تحت درج کیا گیا ہے، واقعےکی تحقیقات سی ٹی ڈی کر رہی ہے۔

سی ٹی ڈی کے مطابق خودکش حملہ آور کے ڈی این اے کے لیے نمونے حاصل کرلیےگئے ہیں، خودکش حملہ آور کی شناخت کے لیے نادرا سے بھی رابطہ کیا گیا ہے۔

خیال رہےکہ گزشتہ روز  ژوب میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کے قافلے کے قریب خودکش دھماکا ہوا تھا، امیر جماعت اسلامی معجزانہ طور پر حملے میں محفوظ رہے جب کہ  جماعت اسلامی کے 7 کارکنان زخمی ہیں، 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔