بجٹ میں اہم تبدیلیاں،آئندہ مالی سال اضافے کی تجویز

 بجٹ میں اہم تبدیلیاں،آئندہ مالی سال اضافے کی تجویز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) پنجاب حکومت کا آئندہ مالی سال کا بجٹ کیا ہوگا ،سٹی 42 نے بجٹ کی تفصیلات  حاصل کرلیں ۔ پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر 23کھرب 80 ارب روپے کے بجٹ کی تجاویز مکمل کر لیں۔ پنجاب حکومت نے موجودہ مالی سال کے مقابلے میں اگلے سال 3.5فیصد بجٹ اضافے کی تجویز دے دی۔

تفصیلات کے مطابق  پنجاب حکومت نے گزشتہ مالی سال میں 23 کھرب 6 ارب کا بجٹ پیش کیا تھا۔لیکن کورونا کی وبا سے پنجاب میں جہاں معیشت کو نقصان پہنچا وہیں اب حکومت اخراجات میں کمی کرتے ہوئے دکھائی دے رہی ہے ۔ پنجاب حکومت نے ابتدائی طور پر 23کھرب 80 ارب روپے کے بجٹ کی تجاویز مکمل کر لیں۔ پنجاب حکومت نے موجودہ مالی سال کے مقابلے میں اگلے سال 3.5فیصد بجٹ اضافے کی تجویز دے دی ہے۔

کورونا کی وجہ سے آئندہ مالی سال میں صوبائی محصولات میں 18 فیصد کمی کا تخمینہ لگا لیا گیا ہے۔موجودہ برس آمدن اہداف 3 کھرب 88 ارب رکھے گئے تھے جبکہ آئندہ مالی سال میں 3 کھرب 18 ارب رکھنے کی تجویز دے دی گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ مالی سال میں منظور نہ ہونے والے ترقیاتی منصوبے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل نہیں کیے جائیں گے۔ذرئع کے مطابق محدود ترقیاتی منصوبوں کو نئے مالی سال کے ترقیاتی بجٹ میں شامل کیا جائے گا۔جبکہ 20 فیصد سے زائد کا بجٹ خرچ کرنے والے ترقیاتی منصوبے اگر کورونا متاثرین سے متعلق ہونگے تو آئندہ مالی سال میں خرچ کیے جائیں گے۔

صوبائی کابینہ برائے خزانہ نئے مالی سال کے ایس او پی کے حوالے سے منظوری دے چکی ہےاورپنجاب حکومت کی جانب سے آئندہ ماہ بجٹ پیش کیا جائے گا۔دوسری جانب  پنجاب حکومت نے  بجٹ سازی کیلئے عوام سے بھی رائے مانگی تھی جس سےشہری ای میل یا پوسٹل سروس کے ذریعے اپنی رائے دے سکتے ہیں۔اشتہار میں عوام سے پوچھا گیا کہ  پنجاب حکومت کن کن شعبوں میں اخراجات کرے؟عوام کو معاشی بحالی ،سماجی تحفظ ،سرمایہ کاری کے مواقعوں پر آپشنز دی گئی ہیں۔

علاوہ ازیں روزگار کے مواقع، حفظان صحت، علاج معالجہ اور ماحولیاتی تحفظ کی آپشنزبھی اشتہار میں موجود ہیں، شہری اپنی تجاویز محکمہ خزانہ کے ڈپٹی سیکرٹری  بجٹ کو ای میل یا پوسٹل سروس کے ذریعے  بھجواسکتے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer