سٹی 42: عید کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہوگا ۔ محکمہ موسمیات کی پیش گوئی آگئی ۔
ہفتہ کے روز موسم کی صورتحال کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ جبکہ بعدازدوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے ۔
خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے ۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے ۔تاہم مری، گلیات اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بعدازدوپہر گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ شام/رات میں ڈیرہ غازی خان ، لیہ ، بھکر ،ملتان ، راجن پوراور بہا ولپور میں تیز ہواؤں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع کی جا رہی ہے ۔
بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، چاغی، نوشکی، ہرنائی، ژوب، قلات، مستونگ، بارکھان، سبی، لورالائی، خضدار، کیچ، گوادر، پنجگور، آوران اور خاران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ چند مقامات پر تیز/موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے ۔
سندھ کے بیشتر اضلاع موسم خشک رہے گا۔تاہم شام/رات میں سکھر، دادو، شہید بینظیر آباد، حیدرآباد،سانگھڑ، لاڑکانہ اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے ۔
کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے ۔