ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت پاکستان کا قیدیوں کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان

حکومت پاکستان کا قیدیوں کیلئے خصوصی رعایت کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: حکومت پاکستان نے عیدالفطر اور یومِ پاکستان کے موقع پر قیدیوں کے لیے خصوصی رعایت کا اعلان کیا ہے۔

صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت سزاؤں میں کمی کی منظوری دی، جو وزیراعظم کی سفارش پر دی گئی۔

ذرائع کے مطابق  اس فیصلے کے تحت اہل قیدیوں کو 100 دن کی خصوصی رعایت دی جائے گی، جو ملک بھر کی جیلوں میں نافذ ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق یہ رعایت صرف ان قیدیوں پر لاگو ہوگی جو مقررہ معیار پر پورا اترتے ہیں، جبکہ سنگین جرائم میں ملوث افراد اس سہولت سے مستثنیٰ ہوں گے۔ دہشت گردی، اغوا، ڈکیتی اور زیادتی جیسے جرائم میں سزا یافتہ قیدیوں کو اس رعایت میں شامل نہیں کیا گیا۔

 اسی طرح منشیات کے مقدمات میں سزا یافتہ افراد، قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والے مجرموں اور مالی بدعنوانی میں ملوث قیدیوں کو بھی کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔