ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب حکومت کا میڈیکل ، ڈینٹل کالجز کیلئے نئی ایڈمیشن پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا میڈیکل ، ڈینٹل کالجز کیلئے نئی ایڈمیشن پالیسی نافذ کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد:پنجاب حکومت نے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے داخلے کے نظام میں اصلاحات کرتے ہوئے نئی ایڈمیشن پالیسی نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 اس سلسلے میں اہم فیصلے کیے گئے ہیں تاکہ داخلے کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، داخلہ کے لیے ایم ڈی کیٹ پاس کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (UHS) کو مرکزی داخلہ اتھارٹی مقرر کر دیا گیا ہے۔ سرکاری میڈیکل کالجز میں داخلہ صرف میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔

پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلہ کے لیے ایک تہائی فیس پہلے جمع کروانا لازمی ہوگی، اور UHS کے ذریعے فیس جمع کرانے کا نیا شفاف نظام متعارف کرایا گیا ہے تاکہ مالی عمل میں کسی قسم کی شفافیت میں کمی نہ آئے۔

اوورسیز پاکستانی طلبہ کے لیے سالانہ فیس تقریباً 10 ہزار ڈالر مقرر کی گئی ہے، جبکہ نجی میڈیکل کالجز کی میرٹ لسٹس UHS جاری کرے گا۔

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس داخلوں کی آخری تاریخ 31 مارچ مقرر کی گئی ہے۔ پنجاب حکومت نے زور دیا ہے کہ یہ پالیسی طلبہ کے لیے داخلہ کے عمل کو مزید منظم اور مرکزی بنائے گی اور میرٹ کی بنیاد پر داخلے یقینی بنائے گی۔