ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ

 بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شہری خوفزدہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: بلوچستان کے ضلع سنجاوی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے۔

زلزلے کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیااورشہری گھروں سے باہر نکل آئے،تاہم کسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

قبل ازیں بلوچستان کے ضلع خضدار و گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گیے تھے۔

 زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5  جبکہ گہرائی 14 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

واضح رہے کہ  زلزلے دراصل زمین کی اندرونی پرتوں، جنہیں ٹیکٹونک پلیٹس کہا جاتا ہے، کی حرکت کے باعث آتے ہیں۔

واضح رہے  جب یہ پلیٹس آپس میں ٹکراتی یا ایک دوسرے کے نیچے سرکتی ہیں تو توانائی خارج ہوتی ہے، جو زمین کی سطح پر جھٹکوں کی صورت میں محسوس ہوتی ہے۔ پاکستان چونکہ ان پلیٹس کے سنگم کے قریب واقع ہے، اس لیے یہاں وقتاً فوقتاً زلزلے آنا ایک فطری عمل ہے۔