ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چاند رات اور عیدالفطر پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ، سکیورٹی کے سخت انتظامات

چاند رات اور عیدالفطر پر پنجاب پولیس ہائی الرٹ، سکیورٹی کے سخت انتظامات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی: چاند رات اور عیدالفطر کے موقع پر پنجاب بھر میں سکیورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

 ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مارکیٹوں اور اہم مقامات پر لیڈی پولیس سمیت 17 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ چاند رات کے موقع پر شہر میں 5 ہزار افسران و اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ عیدالفطر کے دوران شہر میں 10 ہزار اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

صوبہ بھر میں عید کے اجتماعات کیلئے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں، جہاں 29 ہزار عید اجتماعات کی سکیورٹی کیلئے 47 ہزار سے زائد افسران و اہلکار تعینات ہوں گے۔

انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس نے ہدایت جاری کی ہے کہ سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی اور دیگر سکیورٹی اداروں کے تعاون سے شرپسند عناصر پر کڑی نظر رکھی جائے۔ مزید برآں، بین الصوبائی سرحدی اور دریائی پولیس چیک پوسٹوں پر تعینات اہلکاروں کو بھی ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

آئی جی پنجاب نے کہا ہے کہ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے عبادت گاہوں، مارکیٹوں اور اہم مقامات کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے، جبکہ ون ویلنگ، ہوائی فائرنگ، ہلڑ بازی اور پتنگ بازی پر مکمل پابندی ہوگی۔

انہوں نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو ہدایت کی کہ وہ چاند رات اور عیدالفطر کے سکیورٹی انتظامات کی خود نگرانی کریں، جبکہ شہریوں کی سہولت کیلئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے اضافی نفری بھی تعینات کی جائے۔