ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کیبل سروس بند، یوٹیوب ٹی وی پر منتقل کرنے کا فیصلہ، کن صارفین کو ملے گا خصوصی پیکیج؟

کیبل سروس بند، یوٹیوب ٹی وی پر منتقل کرنے کا فیصلہ، کن صارفین کو ملے گا خصوصی پیکیج؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :امریکا کی کیبل سروس فراہم کرنے والی کمپنی WOW! (WideOpenWest) نے اپنی ٹی وی سروس مکمل طور پر بند کرنے اور تمام صارفین کو YouTube TV پر منتقل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جسے ٹی وی انڈسٹری میں ایک بڑا قدم قرار دیا جا رہا ہے۔

کمپنی نے باضابطہ طور پر اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی روایتی کیبل اور اسٹریمنگ سروسز ختم کر رہی ہے۔یہ فیصلہ دراصل 2023 سے زیر غور تھا اور اب اس پر مکمل عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔

WOW کمپنی کے تقریباً 19 لاکھ صارفین امریکا کی مختلف ریاستوں، جن میں مشی گن، اوہائیو، الینوائے اور انڈیانا شامل ہیں، میں موجود ہیں۔

ان تمام صارفین کو مرحلہ وار یوٹیوب ٹی وی پر منتقل کیا جائے گا۔

کمپنی کے مطابق 30 جون 2026 تک تمام صارفین کی منتقلی مکمل کر دی جائے گی۔

روایتی کیبل استعمال کرنے والے صارفین کے لیے سروس اپریل 2026 سے مرحلہ وار بند ہونا شروع ہو جائے گی، جبکہ سیٹ ٹاپ باکس اور دیگر ڈیوائسز بھی کام کرنا بند کر دیں گی۔

 WOW کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اب ’براڈ بینڈ فرسٹ‘ حکمت عملی اپنائے گی اور اپنی ویڈیو سروس کے لیے یوٹیوب ٹی وی کو بنیادی پلیٹ فارم بنائے گی۔

اس سے قبل کمپنی اپنی اسٹریمنگ سروس WOW! TV+ بھی فراہم کر رہی تھی، جو اب مکمل طور پر بند کر دی جائے گی۔

منتقلی کے دوران کمپنی نے صارفین کو رعایتی پیکجز بھی پیش کیے ہیں، جن کے تحت کچھ صارفین کو پہلے سال کے لیے صرف 10 ڈالر ماہانہ میں یوٹیوب ٹی وی دستیاب ہوگا۔

واضح رہے کہ مارچ 2026 تک یوٹیوب ٹی وی کا بنیادی پیکج تقریباً 82.99 ڈالر ماہانہ ہے، جس میں 100 سے زائد چینلز، لامحدود DVR اور ایک گھر میں 6 اکاؤنٹس کی سہولت شامل ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ روایتی کیبل ٹی وی تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور اسٹریمنگ سروسز مستقبل کی میڈیا انڈسٹری پر حاوی ہو رہی ہیں۔