ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو ایچ ایس نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں

یو ایچ ایس نے میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے لیے نئی ہدایات جاری کر دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (یو ایچ ایس) نے سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کے لیے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں جن کے تحت بائیو میٹرک حاضری اور امتحانات کے حوالے سے اہم تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  تمام سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز کو ہر ماہ بائیو میٹرک حاضری یو ایچ ایس کو بھیجنے کی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔کسی بھی سٹوڈنٹ کو 90 فیصد سے کم حاضری کی صورت میں امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی۔
یو ایچ ایس کی اکیڈمک کونسل اور بورڈ آف اسٹڈیز کے مشترکہ اجلاس میں اس بات کا اعلان کیا گیا۔
ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے پریکٹیکل اور تھیوری امتحانات میں علیحدہ علیحدہ 60 فیصد نمبر لینا ضروری ہوگا۔پروفیشنل امتحانات میں ہر مضمون میں مجموعی طور پر 70 فیصد مارکس پاس کرنے کے لیے لازمی ہوں گے۔
یو ایچ ایس نہ صرف طلبہ بلکہ اساتذہ کی بھی اسسمنٹ کرے گی تاکہ تدریسی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

سرکاری اور پرائیویٹ نرسنگ کالجز کو مارچ کے آخر تک داخلے مکمل کرنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نرسنگ کالجز ویٹنگ لسٹ سے امیدوار داخل کر کے خالی سیٹیں بھر سکیں گے۔
پنجاب کے سرکاری اور نجی نرسنگ کالجز میں فرسٹ سمسٹر کی کلاسز عید الفطر کی تعطیلات کے بعد شروع ہوں گی۔

ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس کے سیشن 2025-2024 کے اکیڈمک کیلنڈرز کی منظوری دے دی گئی ہے۔فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس کا اکیڈمک سال 3 اپریل سے شروع ہوگا۔
فرسٹ ایئر بی ڈی ایس کا اکیڈمک سال 15 اپریل سے شروع ہوگا۔فرسٹ ایئر ایم بی بی ایس کے پروفیشنل امتحانات فروری 2026 کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔
فرسٹ ایئر بی ڈی ایس کے پروفیشنل امتحانات مارچ 2026 کے پہلے ہفتے میں ہوں گے۔