ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹر سائیکل ڈیلرز مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے لگے

موٹر سائیکل ڈیلرز مقررہ قیمت سے زائد وصول کرنے لگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: میکلوڈ روڈ پر ہنڈا موٹر سائیکل ڈیلرز نے کمپنی کی مقررہ قیمت سے زائد رقم وصول کرنا شروع کر دی ہے جس کی وجہ سے گاہکوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ہنڈا کے ڈیلرز موٹر سائیکلوں پر 10 سے 15 ہزار روپے اضافی وصول کر رہے ہیں۔
ہنڈا ڈیلرز کمپنی کے طے شدہ نرخ پر بکنگ کے لیے طویل تاریخ دینے لگے ہیں، جس کی وجہ سے گاہک پریشان ہیں۔
طویل تاریخ کے باعث لوگ اضافی قیمت پر موٹر سائیکل خریدنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

ہنڈا سی ڈی 70 کی قیمت 1 لاکھ 58 ہزار 900 روپے مقرر کی گئی ہے لیکن یہ 1 لاکھ 65 ہزار روپے میں فروخت ہو رہی ہے جطکہ ہنڈا 125 سی سی کی قیمت 2 لاکھ 35 ہزار روپے ہے لیکن یہ 2 لاکھ 45 ہزار سے 2 لاکھ 50 ہزار تک میں بیچی جا رہی ہے۔