ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بجلی 4.84 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

بجلی 4.84 روپے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کراچی کےلئے ماہ جنوری کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونےکا امکان،نیپرا بجلی 4.84 روپے فی یونٹ سستی کرنے کی کے الیکڑک کی درخواست پر آج سماعت کرے گی ۔

 رپورٹ کےمطابق کراچی الیکٹرک( کے الیکٹرک ) نےجنوری2025 کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کی درخواست نیپرا میں دائر کر رکھی ہے، کے الیکٹرک کی درخواست پر درج پر کئی گئی من عن کمی پر کے الیکٹرک صارفین کو4ارب69کروڑ50لاکھ روپے ریفنڈ ہوں گے۔

 واضح رہے کہ نیپرا نے دسمبر کی ایڈجسٹمنٹ میں کے الیکٹرک کے لئے بجلی 3 روپے فی یونٹ سستی کی تھی۔دسمبر2024 کی ایڈجسٹمنٹ کے تحت کمی کا اطلاق رواں ماہ کے بلز میں کیا ۔