شبلی فراز وہیل چیئر پر عدالت میں پیش

شبلی فراز وہیل چیئر پر عدالت میں پیش
کیپشن: Shabli Faraz
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر و رہنما شبلی فراز وہیل چیئر پر اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہو گئے۔

شبلی فراز انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج راجہ جواد عباس کی عدالت میں پیش ہوئے ہیں۔ شبلی فراز کے خلاف بھی دہشت گردی کا مقدمہ درج ہے۔پولیس گزشتہ روز گرفتار کرنے شبلی فراز کے گھر گئی تھی۔

پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب بھی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت پہنچ گئے۔

شبلی فراز کو کیا ہوا؟

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر شبلی فراز کو 18 مارچ کو طبیعت ناساز ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔عمران خان کے چیف آف اسٹاف شبلی فراز کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

اس حوالے سے ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ شبلی فراز پولیس تشدد سے زخمی ہوئے ہیں جبکہ شیلنگ سے اُن کے پھیپھڑے بھی متاثر ہوئے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer