کینیڈا میں کلہاڑی بردار کا مسجد میں گھس کرنمازیوں پر حملہ

کینیڈا میں کلہاڑی بردار کا مسجد میں گھس کرنمازیوں پر حملہ
کیپشن: Canada Mosque Axe Attack
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:کینیڈا کے شہر مسی ساگا میں ایک کلہاڑی بردار شخص نےمسجد میں گھس کر متعدد افراد کو زخمی کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق فجر کی نماز کے وقت مذکورہ ملزم کلہاڑی سے حملہ آور ہوا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہو گئےنمازیوں نے حملہ آور کو قابو میں کر لیا۔متاثرہ مسجد دارالتوحید اسلامک سینٹر کی انتظامیہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق نمازیوں نے 24 سالہ حملہ آور کو قابو میں کر کے پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔

  دوسری جانب کینیڈا کے وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کی جانب سے مسجد پر کلہاڑی سے حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے بیان میں کینیڈین وزیرِ اعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ ایسے پُرتشدد واقعات کی کینیڈا میں کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ میں ان لوگوں کے حوصلے پر بھی داد دینا چاہتا ہوں جو آج صبح وہاں موجود تھے۔