ٹک ٹاک میں نئے فیچر کی انٹری

ٹک ٹاک میں نئے فیچر کی انٹری
کیپشن: Tiktok New Feature Start
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:سوشل میڈیا صارفین کی مزیدتوجہ حاصل کرنے کیلئےٹک ٹاک نے اسنیپ چیٹ اسٹوری فیچر کی آزمائش شروع کردی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ٹک ٹاک نے اپنی ایپ کو سوشل میڈیا کا مزید رنگ دینے کے لیے اسنیپ چیٹ طرز کی اسٹوری کو پیش کردیا ہے جس کی پیشکش کئی صارفین کو ہوچکی ہے۔

امریکہ اور دیگر ممالک میں ٹک ٹاک کے کچھ صارفین کو ایک بینر کے ذریعے آگاہ کیا گیا ہے کہ وہ اسٹوری فیچر استعمال کرسکتے ہیں اور یوں ٹک ٹاک انہیں بار بار اس کی رغبت بھی دلارہا ہے۔ ٹک ٹاک نے یہ بھی لکھا ہے کہ ’فی الحال‘ وہ آزمائشی ٹیسٹ کو وسعت دے رہے ہیں تاکہ ویڈیوز بنانے والے  اپنے خیالات اور تخلیقات ٹک ٹاک پر لاسکیں۔

ایک اسٹوری میں ویڈیو اور تصویر ڈالنا ٹک ٹاک معیاری فیچر ہی کی طرح ہے، جس میں ایڈیٹنگ، افیکٹس، فلٹرز اور آواز وغیرہ کے ٹولز یہی ہوں گے۔ لیکن ٹاک ٹاک کی معمول کی ویڈیو کے برخلاف ٹک ٹاک اسٹوری براہِ راست پروفائل یا فیڈ میں نہیں آرہیں۔ دوسری جانب ٹک ٹاک اسٹوریز میں اسکرولنگ کا آپشن بھی نہیں ہے۔

فی الحال ٹک ٹاک اسٹوری دیکھنے کا واحد طریقہ یہ ہے کہ جب جب پروفائل تصویر کے ساتھ نیلے رنگ کا دائرہ دیکھیں تو اس پر ٹچ کریں اور براہِ راست اسٹوری فیڈ لانچ ہوجائے گی۔