سٹی42: محکمہ داخلہ پنجاب نے کہا ہے کہ ریسکیو 1122 میں بھرتی کے لئے عائد پابندی ختم کرنے کی سمری وزیر اعلی پنجاب کو ارسال کردی گئی۔
محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122 میں خالی آسامیوں کو پر کرنے کے لئے نئی بھرتی کی ضرورت ہے جس کے لئے محکمہ داخلہ نے ورکنگ شروع کر دی ہے۔
دوسری طرف وزیر اعلی پنجاب نے ہر قسم کی نئی بھرتی پر پابندی عائد کر رکھی ہے، محکمہ داخلہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے درخواست کی ہے کہ ریسکیو 1122 میں بھرتیوں پر پابندی ختم کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ ریسکیو 1122 میں ہیومن ریسورس کی کمی کو پورا کیا جا سکے۔