پی ایس ایل کیلئے ٹریفک پلان مرتب، 5 پارکنگ پوائنٹس قائم

 پی ایس ایل کیلئے ٹریفک پلان مرتب، 5 پارکنگ پوائنٹس قائم
کیپشن: City42- Traffic Plan
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(توقیراکرم) سٹی ٹریفک پولیس نے پی ایس ایل کے دوران شہریوں کوپریشانی سے بچانے کیلئے ٹریفک پلان مرتب کرلیا۔پی ایس ایل کیلئے مرتب کیے گئے ٹریفک پلان کے مطابق لبرٹی مارکیٹ،جام شیریں پارک،ایل ڈی اے پلازہ اورپنجاب یونیورسٹی میں پارکنگ پوائنٹس بنائے گئے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو، پی ایس ایل میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی، کرکٹ شائقین پرجوش

لبرٹی مارکیٹ کی پارکنگ میں کاہنہ،کوٹ لکھپت،فیروز پور روڈ،براستہ قینچی والٹن روڈ، کیولری جناح فلائی اوور، فردوس مارکیٹ، حسین چوک کے شائقین کرکٹ لبرٹی مارکیٹ میں گاڑیاں پارک کریں گے۔ پارکنگ سے سٹیڈیم تک فری شٹل بس سروس بھی دستیاب ہوگی۔شائقین کرکٹ نے فری شٹل سروس کی فراہمی کوسراہاہے۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔۔۔پی ایس ایل پلے آف میچز کیلئے پولیس نے 10 سیف ہاؤسز بنا لیے

دوسرے پوائنٹ فردوس مارکیٹ جام شیریں پارک میں مال روڈ ٹھوکر نیاز بیگ،اچھرہ، وحدت روڈ والی ٹریفک براستہ پل، نہر کیمپس،برکت مارکیٹ،کلمہ چوک انڈر پاس سے شائقین کرکٹ گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔ کینال روڈ،مال روڈ،جیل روڈ، ایم ایم عالم روڈ، مولانا شوکت علی روڈ، پیکو روڈ،وحدت روڈ، والٹن روڈ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے کھلے ر ہیں گے۔

یہ خبر  پڑھنا مت بھولیے۔۔۔ محکمہ موسمیات نے پریشان کن پیش گوئی کردی

تیسرے پوائنٹ سن فورٹ ہوٹل کے پیچھے ایل ڈی اے پلازہ میں کینٹ اور گلبرگ کے شائقین کرکٹ گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔ٹریفک ایڈوائزر پلان میں شائقین کرکٹ کو اصل شناختی کارڈ اور ٹکٹس کے ساتھ ہی سٹیڈیم میں داخل ہونے دیا جائے گا۔