پی ایس ایل پلے آف میچز ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی نے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا

پی ایس ایل پلے آف میچز ، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی نے شائقین کرکٹ کو پریشان کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سیرت نقوی) پی ایس ایل تھری کی رونقوں نے متحدہ عرب امارات کے صحرا ؤں٘ سے لا ہور کا رخ کر لیا، آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں پی ایس ایل کا میلہ سجے گا، جس کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، پی ایس ایل میچز کیلئے قذافی سٹیڈیم اور ملحقہ علاقوں کی صفائی ستھرائی کا کام مکمل کرلیاگیا، سیکیورٹی اور ٹریفک پلان کو بھی حتمی شکل دیدی گئی۔

پی ایس ایل کے پلے آف میچز پر بادلوں کے سائے منڈلانے لگے،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا۔مختلف علاقوں میں بوندا باندی نے موسم حسین تو بنا دیا ہے اور بعض علاقوں میں بارش بھی ہوئی ہے لیکن اس بارش کی شائقین کرکٹ اور پی ایس ایل ا نتظامیہ کو خوشی نہیں بلکہ متعلقہ ذمہ دار اس بات سے پریشان ہیں اگر زیادہ بارش ہوگئی تو میچ کا کیا بنے گا؟ موسم مزید خراب ہونے کی صورت میں پی ایس ایل میچز متاثر بھی ہوسکتے ہیں۔

ماہر ین موسمیات  کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 کم سے کم 16 ڈگری سینٹی گریڈرہنے کاامکان ہے ۔ ہوائوں کی رفتار 2 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ  آج لاہور کا موسم ابر آلود رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ دو روزکے دوران لاہور شہر میں بارش کی پیش گوئی کردی ہے جس نے شائقین کرکٹ کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔