پی ایس ایل پلے آف میچز کیلئے پولیس نے 10 سیف ہاؤسز بنا لیے

پی ایس ایل پلے آف میچز کیلئے پولیس نے 10 سیف ہاؤسز بنا لیے
کیپشن: City42 - PSL Safe Houses
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عرفان ملک) کرکٹ جنون عروج پر ، پی ایس ایل تھری کی رونقیں لاہور پہنچ گئیں، کرکٹ کا میلہ آج قذافی سٹیڈیم میں سجے گا، شائقین کرکٹ ملکی و غیر ملکی کرکٹرز کا کھیل دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔

یہ خبر پڑھیں۔۔۔انتظار کی گھڑیاں ختم ہونے کو، پی ایس ایل میلہ سجنے میں چند گھنٹے باقی، کرکٹ شائقین پرجوش

پی ایس ایل پلے آف میچز کیلئے پولیس نے سیف ہاؤسز بنا لیے، ایئرپورٹ سے پی سی اور پی سی سے قذافی تک10 سیف ہاؤسز بنائے گئے ہیں۔ جہاں کسی بھی ناخوشگوارواقعہ پر کھلاڑیوں اور آفیشلز کو منتقل کیا جاسکے گا۔

یہ خبر ضرور پڑھیں۔۔۔پی ایس ایل پلے آف میچز ، محکمہ موسمیات نے بڑی پیش گوئی کردی

 روٹ پر رینجرز ہیڈ کوارٹرز، سٹیٹ گیسٹ ہاؤس، پولیس کلب، گورنر ہاؤس، قربان لائن، تھانہ گلبرگ، ایرانی قونصلیٹ، پی اے ایف بیس، گیریژن ایئر بیس، پی سی ایس آئی آرمیں سیف ہاؤسز کا انتخاب کیا گیا۔ جہاں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکارتعینات ہوں گے۔ سیف ہاؤسز میں ریسکیو 1122 کی ایمبولینسز سمیت دیگر امدادی ٹیمیں ہمہ وقت موجود رہیں گی۔

یہ خبر پڑھنا مت بھولیے۔۔ زینب کے قاتل عمران کی سزائے موت برقرار، رحم کی اپیل مسترد

واضح رہے کہ لاہور میں آج تیسرے نمبر کی ٹیم پشاور زلمی اور چوتھے نمبر کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے الیمینیٹر میں مدمقابل ہونگی۔ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سےباہر ہوجائے گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کا ایک اور امتحان ہوگا۔