ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹوڈنٹس کیلئے اہم خبر: ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تاریخ آگئی

 سٹوڈنٹس کیلئے اہم خبر: ایم ڈی کیٹ کے امتحان کی تاریخ آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کے مطابق ایم ڈی کیٹ کا امتحان 16 اگست 2026 کو منعقد ہوگا۔

 ایم ڈی کیٹ امتحان ملک بھر میں 16 اگست بروز اتوار صبح 10 بجے لیا جائے گا۔ ایم ڈی کیٹ کے لیے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 22 جون 2026 سے ہوگا۔

امیدوار 8 جولائی 2026 تک 9 ہزار روپے فیس کے ساتھ رجسٹریشن کرا سکیں گے۔مقررہ تاریخ کے بعد 13 جولائی 2026 تک لیٹ رجسٹریشن کی سہولت دستیاب ہوگی

لیٹ رجسٹریشن فیس 13 ہزار روپے مقرر کر دی گئی۔پی ایم ڈی سی نے طلبہ کو بروقت رجسٹریشن مکمل کرنے کی ہدایت کر دی۔پی ایم ڈی سی نے کہا میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے خواہشمند طلبہ امتحان کی تیاری پر توجہ دیں۔