ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیٹرول سستا، رکشہ ڈرائیوروں کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان

پیٹرول سستا، رکشہ ڈرائیوروں کا کرایوں میں 10 فیصد کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رابیل سدید  :پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ کمی کے بعد رکشہ ڈرائیورز نے کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کا عندیہ دے دیا ہے، تاہم شہریوں نے پبلک ٹرانسپورٹ کرایوں میں معمولی کمی کو ناکافی قرار دیتے ہوئے مزید ریلیف کا مطالبہ کیا ہے۔

رکشہ ڈرائیورز کا کہنا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں 10 فیصد تک کمی کی جا سکتی ہے، تاہم اس سے زیادہ کمی ممکن نہیں کیونکہ گاڑیوں کی دیکھ بھال اور دیگر اخراجات بدستور بلند سطح پر ہیں۔

دوسری جانب شہریوں کا مؤقف ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے باوجود پبلک ٹرانسپورٹ اور رکشوں کے کرایوں میں خاطر خواہ کمی نہیں کی گئی۔

شہریوں نے مطالبہ کیا کہ کرایوں میں کم از کم 10 روپے سے زائد کمی کی جائے تاکہ عوام کو حقیقی ریلیف مل سکے۔