ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں خزانہ دار کے عہدے پر متنازع اضافی چارج دینے کا انکشاف

لاہور کالج ویمن یونیورسٹی میں خزانہ دار کے عہدے پر متنازع اضافی چارج دینے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رانا آزار: لاہور کالج برائے خواتین یونیورسٹی میں اہم انتظامی عہدوں پر من پسند افراد کی تعیناتیوں کا معاملہ سامنے آ گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ایک عرصے سے خالی خزانہ دار کی نشست پر قواعد و ضوابط کے برعکس اضافی چارج دے دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ایڈیشنل خزانہ دار اور ڈپٹی خزانہ دار کی آسامیاں موجود ہونے کے باوجود ایک نان ٹیکنیکل افسر کو خزانہ دار کا اضافی چارج سونپ دیا گیا۔ اس مقصد کے لیے شعبہ کمپیوٹر سائنس کے چیئرمین ڈاکٹر ابوزر فہیم کو خزانہ دار کی ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس تعیناتی کے لیے چانسلر اور گورنر پنجاب سے بھی منظوری حاصل نہیں کی گئی، حالانکہ قواعد کے تحت اس نوعیت کی تقرری کے لیے متعلقہ منظوری ضروری سمجھی جاتی ہے۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر ابوزر فہیم پہلے ہی یونیورسٹی میں چیف سکیورٹی آفیسر کا اضافی چارج سنبھال رہے ہیں اور انہیں وائس چانسلر کے قریبی افسران میں شمار کیا جاتا ہے۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ یونیورسٹی میں ٹیکنیکل نوعیت کی اسامیوں پر بھی من پسند اور غیر متعلقہ افراد کو تعینات کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس پر مختلف حلقوں میں تحفظات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔