ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جیکب آباد اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ شروع

جیکب آباد اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

صدام چانڈیو: جیکب آباد اور گردونواح میں تیز بارش کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد موسم خوشگوار ہو گیا ہے، جبکہ شدید گرمی کی شدت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

بارش کے باعث شہر اور مضافاتی علاقوں میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگیں، جس سے شہریوں نے گرمی سے وقتی نجات ملنے پر اطمینان کا اظہار کیا۔ موسمی تبدیلی کے بعد درجہ حرارت میں کمی آنے سے معمولاتِ زندگی بھی نسبتاً بہتر ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بارش کے باعث متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے, مختلف فیڈرز ٹرپ ہونے کے باعث کئی علاقوں میں بجلی بند ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔