ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عوام کیلئے ایک اور ریلیف، مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی 

 عوام کیلئے ایک اور ریلیف، مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی:عوام کیلئے ایک اور ریلیف، مٹی کے تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی گئی ہے,  اوگرا نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی فی لیٹر قیمت میں 48 روپے 29 پیسے کی بڑی کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 233 روپے 90 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

 اس سے پہلے مٹی کے تیل کی قیمت 282روپے 19پیسے فی لیٹر تھی.

ماہرین کے مطابق قیمتوں میں کمی سے صارفین کے ایندھن کے اخراجات میں کمی آئے گی، جبکہ عوام نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ دیگر ضروری اشیاء اور توانائی کے شعبے میں بھی مزید ریلیف فراہم کیا جائے۔