ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر پینک بٹن نہ لگوانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم

پبلک ٹرانسپورٹ میں کیو آر پینک بٹن نہ لگوانے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 فارن یامین:عوامی تحفظ اور پبلک ٹرانسپورٹ کی سکیورٹی کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ٹریفک پولیس نے پبلک ٹرانسپورٹ، رکشوں اور آن لائن کیبز میں کیو آر پینک بٹن کی تنصیب یقینی بنانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ متعلقہ حکام نے پینک بٹن نصب نہ کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم جاری کر دیا ہے۔

 سی ٹی او کا کہنا تھا کہ  پبلک ٹرانسپورٹ سروسز کو قانونی تقاضوں اور عوامی تحفظ کے معیار پر پورا لانے کیلئے یہ کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پینک بٹن کی تنصیب کیلئے ہر ٹریفک سیکٹر میں خصوصی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں، جبکہ رکشوں کیلئے 12 علیحدہ ٹیمیں بھی مختص کی گئی ہیں۔

سی ٹی او نے کہا کہ مختلف رکشہ یونینز کے مطالبے پر مزید 4 نئے لائسنس سینٹرز بھی قائم کر دیے گئے ہیں تاکہ ڈرائیورز کو سہولت فراہم کی جا سکے۔ ان کے مطابق شہریوں کے تحفظ کیلئے سمارٹ ٹریفک مینجمنٹ اور جدید سکیورٹی فیچرز کو فروغ دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ آن لائن ٹیکسی کمپنیوں اور رکشہ یونینز کے نمائندوں کے ساتھ متعدد ملاقاتیں کی جا چکی ہیں، جبکہ حفاظتی اور سکیورٹی فیچرز اپنانے میں ناکام رہنے والی آن لائن گاڑیوں کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ جدید ٹریکنگ سسٹم کے ذریعے مسافروں اور ڈرائیورز کی مانیٹرنگ مزید مؤثر ہوگی، جبکہ ٹیکنالوجی پر مبنی اقدامات سے ٹریفک نظم و ضبط، شہری تحفظ اور جرائم کی روک تھام میں نمایاں بہتری آئے گی۔