ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تھنڈر سٹارم آ رہے ہیں؛ کمزور عمارتوں، درختوں، بل بورڈز سے دور رہیں

NDMA thunderstorm alert, Thunderstorms forecast, Pakistan weather update, City42
کیپشن: میت ڈیپارٹمنٹ نے بیس سے تئیس جون کے دوران کئی علاقوں میں تھندر سٹارمز آنے کی فور کاسٹ کی ہے ور این دی ایم اے نے خراب موسم کے دوران احتیاط کرنے کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  این ڈی ایم اے نے 20 سے  23جون تک ممکنہ موسمی صورتحال کے لیے ایڈوائزری جاری کر دی  ہے۔

این ڈی ایم اے کو پاکستان کے میٹ ڈیپارٹمنٹ کی فور کاسٹ کے مطابق  ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں تھندر سٹارم آنے کے دوران کمزور تعمیرات کے گرنے کا خدشہ ہے۔ این ڈی ایم اے نے اپنی ایدوائزری میں مشورہ دیا ہے کہ عوام تین دن کے دوران تھدر سٹارم آنے کی صورت میں کمزور تعمیرات سے دور رہیں۔ 

 کمزور درختوں، کچی دیواروں اور کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز س کو تھڈر سٹارمز اور آندھیوں سے نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ 

عوام کے لئے بہتر ہو گا کہ خراب موسم کے دوران  موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو شیڈ کے نیچے یا دیگر محفوظ جگہ پر پارک کریں۔
 
آندھی اور طوفان کے دوران حد نگاہ بھی کم ہو سکتی ہے جو حادثات کا باعث بنتی ہے۔ ان دنوں کے دوران ڈرائیونگ کرنے والے محتاط رہیں۔ 

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔