ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیفہ ایرانی میزائلوں کی زد میں،  30 زخمی

Haifa hit by iranian missals, City42 , Iran Israel war
کیپشن: حیفہ میں ایرانی میزائل حملہ (تصویر: میگن ڈیوڈ ایڈوم)

سٹی42:ایران سے فائر کئے گئے کئی میزائلوں نے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ پر  گر کر تباہی مچائی ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق کئی سٹریٹیجک ٹارگٹ ہِٹ ہوئے اور کم از کم  17 افراد زخمی ہوئے۔  3 کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ بعد مین بتایا گیا کہ میزائلوں کے حمےل میں زخمی ہونےوالوں کی تعداد  30 ہے۔ 
ایک اسرائیلی نیوز ویب سائت نے بتایا کہ حیفہ پر براہ راست حملے میں 17 افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین کی حالت تشویشناک اور 14 افراد دھماکے اور چھرے سے ہلکے زخمی ہوئے۔ میگن ڈیوڈ ایمبولینس سروس  کچھ ہنگامی ٹیمیں علاقے میں اضافی جگہوں کی چھان بین کر رہی ہیں۔

اپ ڈیٹ

حیفہ میں زخمیوں کی تعداد  23 ہو گئی۔

میزائل تل ابیب اور بیر شیبہ میں بھی گرے، لیکن کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں  ملی۔

 ایرانی میزائلوں سے پناہ لینے کے لئے ایک بم شیلٹر میں جانے والی خاتون دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی۔

23 میزائلوں کا بیرج؛  30 زخمی

ایران کی جانب سے 23 میزائلوں کا ایک بیراج جمعہ کی سہ پہر اسرائیل کے شمال سے جنوب تک وسیع علاقوں کی طرف فائر کیا گیا۔ حیفہ میں میزائلوں کی براہ راست  ٹکر سے 30 افراد زخمی ہوئے۔   16 سالہ لڑکے سمیت دو شدید زخمی ہوئے۔ دو دیگر معمولی زخمی ہوئے؛ باقی کو ہلکی چوٹیں آئیں۔ میگن ڈیوڈ ایڈوم کی ٹیموں نے زخمیوں کو شہر کے رامبم اور بنی صیون ہسپتالوں میں منتقل کیا۔