ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 حملے سے پہلے ہم جوہری مذاکرات کی کامیابی کے بالکل قریب تھے، عباس عراقچی

 حملے سے پہلے ہم جوہری مذاکرات کی کامیابی کے بالکل قریب تھے، عباس عراقچی

سٹی 42 : ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایرانی عوام پر بلاجواز جنگ مسلط کی گئی، خود مختاری کی حفاظت کرنا ہمارا بنیادی حق ہے ، اقوام متحدہ چارٹر ہمیں اپنے ملک کے دفاع کا مکمل حق فراہم کرتا ہے ، اسرائیل نے اقوام متحدہ  کے چارٹر  اور عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دیں۔ 

ان خیالات کا اظہار ایرانی وزیرخارجہ ن عباس عراقچی نے اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل میں کیا۔

عراقچی نے دعویٰ کیا کہ اسرائیل کے حملے سے پہلے ہم جوہری مذاکرات کی کامیابی کے بالکل قریب تھے، ایران کے جوہری پروگرام پر بات چیت جاری تھی کہ اسرائیل نے حملہ کردیا ۔  حملے سے پہلے ہم جوہری مذاکرات کی کامیابی کے بالکل قریب تھے، عباس عراقچی

عرازچی نے الزام لگایا کہ اسرائیل کی جانب سے شہروں میں سویلین املاک کو نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ایران اسرائیلی بربریت کے خلاف اپنا دفاع کررہا ہے، ایرانی عوام اپنی دھرتی کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل کو اس کے جرائم پر کٹہرے میں نہیں لایاگیا تو کوئی بھی اس کا نشانہ بن سکتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے ہماری ایٹمی تنصیبات پر حملے کئے گئے، اسرائیل نے جان بوجھ کر معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا ۔